محمد اعظم سیکرٹری وزیر اعظم تعینات

 
0
603

اسلام آباد اگست 18(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے فوری بعد اہم ترین تبدیلی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عام کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محمد اعظم کو نیا سیکرٹری وزیر اعظم مقرر کر دیا گیاہے جبکہ سہیل عامر کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔کیبنٹ ڈویژن نے عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے

۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد اعظم ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران تعینات تھے جبکہ وہ سیکرٹری کے پی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔