کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے راستے میں مسلح تنظیمیں حائل ہیں‘ عالمی ادارہ صحت

 
0
380

نیویارک اگست18(ٹی این ایس)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے راستے میں مسلح تنظیمیں حائل ہیں اور شدید متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ہیلتھ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا کہ کانگو کے علاقے شمالی کیوْو میں ایبولا سے ہونے والی ہلاکتیں 44 تک پہنچ گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 1500 کے لگ بھگ ہے۔ اقوام متحدہ کی بہبود اطفال کی تنظیم یونیسیف کے مطابق بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی ایبولا کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔