نوازشریف العزیزہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کیلئے بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے ٗ تیرہ فروری کو نیب عدالت میں پیش ہونگے

 
0
431

راولپنڈی فروری 10(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف العزیزہ اور فلیگ شپ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلئے بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا تاہم سابق وزیر اعظم نیب میں پیش نہیں ہوئے تاہم اب وہ 13 فروری کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیارہورہے ہیں جبکہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیے جارہے ہیں، نئے ضمنی ریفرنس میں بیرون ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ۔