اسلام آباد فروری 10(ٹی این ایس)پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا۔بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائیگا اور وہ اس پر سزا تجویز کریگی ٗ بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابل سزا جرم ہو گااس سوال پر کہ کیا بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق ہو جائیگی تو قبلہ ایاز نے کہا کہ طلاق تو ہو جائیگی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کریگا۔