سارہ علی خان فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگی

 
0
400

ممبئی فروری 11(ٹی این ایس) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز ’کیدر ناتھ‘ سے کر رہی ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اداکارہ شاہد کپور اور ہریتھک روشن جیسے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پہلی فلم کے بعد سے اب تک 7 فلمیں چھوڑ چکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سارہ علی خان نے بعض فلمسازوں کے اسکرپٹ بھی سننے سے انکار کردیا تھا لیکن والدہ کی مداخلت پر ایک فلم کا اسکرپٹ سنا۔ انہوں نے فلمسازوں کو بڑے اداکاروں کے مدمقابل کاسٹ کیے جانے کی شرط پر ہی فلموں میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سارہ خان نے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم بھی سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی مرضی سے کام کرنے کی شرط عائد کی ہے۔