سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں کیس، چیف جسٹس کا لاہور سے رات تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکیں کھولنے کا حکم

 
0
314

لاہور فروری 11(ٹی این ایس) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور بھر سے تمام رکاوٹیں رات تک ہٹا کر سڑکیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے رات تک لاہور بھر میں تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے حکم میں وزیراعلیٰ ہاوس، گورنر ہاو?س، ماڈل ٹاون، جاتی امراء، رائیونڈ، جامعہ قدسیہ چوبرجی، چینی قونصلیٹ، ایوان عدل، آئی جی دفاتر، منہاج القرآن،، ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ سمیت دیگر جگہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پوچھا کہ وزیراعلیٰ صاحب ہم ٹھیک کر رہے ہیں نا؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی سر آپ ٹھیک کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ آپ عوامی آدمی ہیں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی کیا خدمت ہو گی۔ان معاملات کا مقصد سیاست کرنا نہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ نے وزیراعلی سندھ کی طرح عدالت میں پیش ہو کر اچھی مثال کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ ہماری بہت عزت کرتے ہیں۔ میاں صاحب آپ ہی تو ہیں جو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں