آپریشن ردالفساد ٗبلوچستان سے 20 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

 
0
4713

کوئٹہ فروری 11(ٹی این ایس)یکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی ) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گشکور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس آلات، آر پی جی راکٹ،سب مشین گنیں اور اسنائپر رائفل برآمد کی گئیں۔