روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ ٗ عملے کے چھ ارکان سمیت 71افراد جاں بحق 

 
0
369

ماسکو فروری 11 (ٹی این ایس)روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 71 مسافر جاں بحق ہوگئے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر طیارہ دارالحکومت ماسکو سے اورسک شہر جارہا تھا تاہم طیارے کا اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا۔مسافر طیارہ ماسکو کے قریب ارگونو کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 6 عملے کے ارکان سمیت 71 مسافر سوار تھے۔روسی میڈیا کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی لاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ روسی وزرات ایمرجنسی نے کہا کہ مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا اور حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔