عاصمہ جہانگیر مجھ سے فون پر بات کر رہی تھیں کہ دوسری طرف اچانک فون گر گیا ‘ اعظم نذیر تارڑ

 
0
292

لاہور فروری 11 (ٹی این ایس)معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر مجھ سے فون پر بات کررہی تھیں کہ دوسری طرف اچانک فون گرگیا ،میرے بار بار کی کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا اور کافی دیر بعد مجھے بتایا گیا کہ انہیں ہسپتال لیجایا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری عاصمہ جہانگیر سے ٹیلیفون پر بات ہو رہی تھی کہ کسی چیخ کی آواز آئی اور دوسری طرف سے فون گر گیا ،میں سمجھا کہ شاید کوئی بچہ گر گیا ہے اور اس کے بعد بار بار کی کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا ۔ کافی دیر بعد دوبارہ رابطہ ہونے پر مجھے بتایا گیا کہ انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لیجایا گیا اور پھر ان کے انتقال کی خبر آ گئی۔