عامر خان کی بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم کی آفر

 
0
881

لاہور فروری 12 (ٹی این ایس) بالی ووڈ سٹار عامر خان نے بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم مہا بھارت میں کردار کی پیشکش کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کو فلم مہا بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن تاحال انکے کردار کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ مہا بھارت عامر خان کا ڈریم پراجیکٹ ہے جسکی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ یہ فلم 5 حصوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ عامر خان کے قریبی ذرائع نے بھی عمران خان کو آفر کی تصدیق کردی ہے ، کہا جارہا ہے کہ عمران کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے بڑی فلم کی ضرورت ہے ، اس سے اچھی پیشکش انہیں نہیں مل سکتی تاہم دیکھنا ہوگا کہ وہ اس آفر کا کیا جواب دیتے ہیں۔