بہادر آباد سے تعلقات منقطع کرنے کی ہدایت،عبوری کمیٹی بنانے کا اعلان فاروق ستار کی اپنے کارکنان کو

 
0
341

کراچی،فروری 13 (ٹی این ایس):ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے تنظیمی معاملات چلانے کے لیے عبوری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ذمے داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ سب ہی بہادر آباد سے اپنے تعلقات منقطع کرلیں۔ پی آئی کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور وکلا سے مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قبل ازیں ایم کیو ایم پا کستا ن کے سر بر اہ ڈاکٹر فاروق ستا ر نے پیرکو ما ہر قا نون دانو ں کے سا تھ ایک مشاورتی اجلا س کیا ۔جس میں ڈاکٹر فاروق ستا ر کی معاونت کے لئے قا نو نی ٹیم بھی مو جو د تھی مشاورتی اجلا س تین گھنٹے تک جا ری رہا جس میں مو جو دہ صو رتحا ل اور قا نو نی امو ر پر غور کیا گیا اور اہم تر ین فیصلے کیے گئے۔ اور گزشتہ چندروز سے پیداہو نے والی قا نو نی صو رتحا ل و اہم انتظا می فیصلے کیے گئے۔
اس اجلا س کے فورا بعد ایم کیو ایم کے پارلیمنٹرین،سینیٹرز، صو با ئی اورقومی اسمبلی کا ڈاکٹر فاروق ستا ر کی سر بر اہی میں اجلا س ہوا۔ جس میں مو جو دہ صو رتحا ل، انٹرا پا رٹی الیکشن ،اور جنرل ورکز اجلاس اور اس کے بعدکی صو رتحا ل پرغور کیا گیا ۔ اجلاس میں سینیٹ کے انتخا با ت دیگر سیا سی جما عتو ں سے مشاورت، انتظامی اور سیا سی امو ر کے حو الے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔آخر میں تما م ممبر ان پار لیمنٹ نے ڈاکٹر فاروق ستا ر پر مکمل ا عتما د کا اظہار کیا اور ڈاکٹر فاروق ستا ر کا شکر یہ ادا کیا ۔ انہو ں نے ایک با ر پھر 23اگست کی طر ح پا رٹی و کا رکنا ن کو منتشر ہو نے سے بچا لیا ۔
اس موقع پر اراکین پا رلیمنٹ نے پارٹی کے آئینی و قا نو نی سر بر اہ کے ساتھ پا رٹی کے سینئیر ذمہ داران کے روائیے اور کر دار کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستا ر نے 23اگست کو ایم کیو ایم کو بچایا اور 24اگست کو مئیر کر اچی ڈپٹی مئیر ڈسٹرکٹ چیئر مین و وائس چیئر مین کے الیکشن میں منتخب کرایا اور انتہائی نازک اور مشکل صو رتحال میں ایم کیو ایم کو بچایا ۔آج پا رٹی ڈسپلین کی خلا ف ورزی کی جا رہی ہے اور پارٹی کے اندونی معاملات کو میڈیا میں لایا گیا وہ انتہا ئی افسو سنا ک ہے جس میں ان کے عمل و کر دار سے 5فروری سے 11فروری تک دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو ئی ۔جس پرعوام و کا رکنا ن آج بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہوئے ۔ اور انہوں نے جنر ل ورکز اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اجلاس میں ہزارو ں کی تعداد میں کا رکنو ں کی شر کت پرکارکنا ن کا شکر یہ ادا کیا اور پورے پاکستا ن میں بسنے والے مہا جر عوام و کا رکنا ن کو یقین دلایا۔ کہ حق پر ست پارلیمنٹرین ڈاکٹر فاروق ستا ر کی سر بر اہی میں مہا جر قو م کا مقدمہ ایوانو ں میں بھی لڑتے رہیں گے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تنظیم بدنظمی کا شکار ہے، رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کی معطلی کی وجہ سے تنظیمی معاملات چلانے کے لیے عبوری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان جلدہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی جنرل اسمبلی نے آئینی طور پر رابطہ کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے، اور آرٹیکل سکس J کارکنان کو یہ اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر آباد میں موجود رابطہ کمیٹی نام نہاد، غیرقانونی اور غیرآئینی ہے ،ملک اور بیرون موجود ایم کیو ایم کے ذمے داران اور کارکنان اس رابطہ کمیٹی سے رشتے ناطے توڑلیں۔ کارکنان کی جنرل اسمبلی نے مجھے سربراہ مقرر کیا ہے اور 2018 کے انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کا بھی مجھے ہی اختیار ہے، انٹرا پارٹی الیکشن تک کارکنان نے بطور سربراہ کام جاری رکھنے کا اختیار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہادرآباد کا ڈرامہ بند ہونا چاہیے، ان کی اسکرین کا پردہ جلد ہی گرنے والا ہے، کارکنان خوفزدہ نہ ہوں۔ فاروق ستار کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ نئے انٹرا پارٹی الیکشن تک ہمارے پاس جس سربراہ کا نام ہے وہی سربراہ اور پارٹی لیڈر ہوگا، نام بدلنے کی بات آئی تو ہم نے کہہ دیا ایم کیو ایم پاکستان کا نام یہی رہے گا اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی اور جب ایم کیو ایم پاکستان رہے گی تو ہم پتنگ کے نشان پر کیسے مفاہمت کرسکتے ہیں، پتنگ کا نشان پر الیکشن کمیشن کے اعتبار سے میں ہی درخواست دوں گا اور پتنگ کا نشان ہمیں ہی ملے گا۔ انہوں نے بہادر آباد پر طنزیہ شعر بھی پڑھا کہتے ہیں، چار دن کی چاندنی۔ پھر وہی اندھیری رات۔