انتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری کے باعث آج تک ملتوی 

 
0
346

اسلام آباد، فروری 13 (ٹی این ایس):سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت مسلم لیگ (ن )کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری کی بناء پر آج  کی صبح تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر معاون وکیل نے مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست عدالت کو پیش کی اور بتایا کہ وہ عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں شرکت کے لئے لاہورمیں گئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کردی اورواضح کیا کہ سلمان اکرم راجہ کوکہاجائے کہ وہ کیس کی اچھی طرح تیاری کرکے آئیں ۔بعد ازاں مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔