وینیسا ٹرمپ کی طبیعت خراب ٗہسپتال منتقل

 
0
366

نیویارک ، فروری 14 (ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو وینیسا ٹرمپ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ وینیسا ٹرمپ کوایک سفید پاؤڈر والا لفافہ بھیجا گیا ٗجسے کھولنے پر ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

وینیسا ٹرمپ کے گھر لفافے کے ذریعے بھیجے جانے والے مشکوک پاؤڈر کو نیویارک پولیس نے غیر ضرر رساں قرار دیدیا۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کی اہلیہ اور بچے محفوظ ہیں۔پولیس کے مطابق مشکوک سفید پاؤڈر نقصان دہ نہیں ہیجبکہ ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ اور سیکرٹ سروس ایجنٹ کے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔