سیالکوٹ ٗپکا گڑھا کے علاقہ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا

 
0
308

سیالکوٹٖ، فروری 13 (ٹی این ایس):پکا گڑھا کے علاقہ میں نقاب پوش شخص نے گھر میں گھس کر 4 بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ٗ تھانہ مراد پور کے علاقہ پکا گڑھا میں نقاب پوش شخص نے ایک گھر میں گھس کر لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 3 کم سن بچیوں سمیت 4 لڑکیاں جھلس گئیں۔متاثرہ لڑکیوں میں 20 سالہ افشاں ، 8 سالہ آمنہ ، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ جنت شامل ہیں۔ متاثرہ بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 20 سالہ افشاں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے کیونکہ اس کا چہرہ بری طرح جھلس چکا ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔