آئی جی سندھ نے ٹنڈومحمد خان میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور زندہ جلائے جانے کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی 

 
0
326

کراچیٖ، فروری 13 (ٹی این ایس): آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ٹنڈو محمد خان میں مبینہ طور پر سات سالہ بچی سے زیادتی اور زندہ جلائے جانے کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے جامع انکوائری اور اٹھائے گئے پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔