مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اشفاق ساجد کے انتقال پر دکھ وافسوس کااظہار

 
0
380

اسلام آباد، فروری 15 (ٹی این ایس):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینئر صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشفاق ساجد نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔