امریکہ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ، 3 افراد ہلاک

 
0
432

واشنگٹن ، فروری 15 (ٹی این ایس): امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورٹ میڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔