زمبابوے کے انتخابات میں زبردست ٹرن آؤٹ،ووٹوں کی گنتی جاری،نتائج کا اعلان چار اگست کو کیاجائیگا

 
0
460

صدر ایمر سن کو مخالف امیدوار پر معمولی برتری،مو گابے نے پارٹی سے بے وفائی کرتے ہوئے مخا لف صدارتی امیدوار کو ووٹ ڈالا
ہرارے جولائی 31(ٹی این ایس)زمبابوے میں صدارتی،پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ، انتخابات میں زبردست ٹرن آوٹ دیکھنے میں آیا،انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 4 اگست کو کیا جائے گا۔اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے تاہم صدر ایمر سن کو مخالف امیدوار پر معمولی برتری حاصل ہے جبکہ رابرٹ مو گابے نے اپنی پارٹی سے بے وفائی کرتے ہوئے مخا لف صدارتی امیدوار کو ووٹ ڈالا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زمبابوے میں گزشتہ روز سابق آمر رابرٹ موگابے کے بغیر پہلے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے ،صدارتی انتخابات میں حکمرانزانو پی ایف پارٹی کے امیدوار 75 سالہ ایمرسن کا مقابلہ ایم سی ڈی الائنس کے چالیس سالہ رہنما نیلسن شمیزا سے ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انتخابات میں ٹرن آوٹ 75 فیصدرہا اور صدر ایمر سن کو مخالف امیدوار پر معمولی برتری حاصل ہے۔رابرٹ مو گابے نے اپنی پارٹی سے بے وفائی کرتے ہوئے مخا لف صدارتی امیدوار کو ووٹ ڈالا۔اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔زمبابوے کی آزادی کے بعد 1980 میں اقتدار میں آنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جانشین ایمرسن منگاوا کو ووٹ نہیں دیں گے، جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ہیں۔