بلاول زرداری کی کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت 

 
0
291

کراچی، فروری 15 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے واقعے میں اہلکاروں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔ انہوں نے شہدا کے ورثا سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز جوانمردی سے دہشتگردی کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہماری قوم اور مسلح افواج ملکر دہشتگردی کو شکست دینگے۔