جامعہ کراچی،ایل ایل بی سال آخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

 
0
341

کراچی، فروری 15 (ٹی این ایس): جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے ایسے طلبہ جو ضمنی امتحانات برائے 2016 ء میں فیل ہوگئے وہ سالانہ امتحانات برائے 2017 ء میں شرکت کے لئے اپنے امتحانی فارم 9500/= روپے فیس کے ساتھ 17 فروری 2018 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔