فلم ’’پاری‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا‘ فلم دو مارچ کو ریلیز ہوگی

 
0
423

ممبئی، فروری 15(ٹی این ایس):انوشکا شرما کی فلم’’ پاری‘‘ کا ایک اور ٹیزر جاری کردیاگیا ہے جوکہ کسی کوبھی خوفزدہ کرسکتاہے۔اس ٹیزر کے کلپ میں انوشکا شرمافلم کے اپنے کردار میں ساتھی اداکار کو پرامبراٹا چٹرجی کو آئی لو یو کہتی ہے مگر اس کے بعد اداکارہ کی یہی آواز گونجنے لگتی ہے۔اس کے بعد جو کچھ ہوتا ہے وہ کسی کیلیے بھی خوف سے خالی نہیں ہے۔یہ فلم پاری انوشکا کی تیسری پروڈکشن ہے جوکہ ان کی بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی سے شادی کے بعد پہلی فلم ہوگی۔اس فلم کے نمایاں کرداروں میں انوشکا شرما اور پرامبراٹا چٹرجی شامل ہیں۔ اس فلم کا پہلا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیاگیا۔ڈراؤنی فلم دو مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔