ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’پکنگز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

 
0
366

نیویارک، فروری 16(ٹی این ایس): ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم پکنگز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اوشر مورگن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنا ریسٹورنٹ بچانے کیلئے جرائم پیشہ گروہ کا بھرپور مقابلہ کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایلیس پرائز،کیٹی ونسینٹ،جوئیل برنارڈ،سمانتھا زینو،مائیکل جینٹل،ٹوسو مکرولس اور مائیکل ٹیلر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اوشر مورگن ہی کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 2مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔