ہالی ووڈ فلم’’ویلیرین اینڈ دی سٹی آف تھاؤزینڈ پلینٹس‘فلم 21جولائی کو ریلیز ہو گی

 
0
437

لاس اینجلس جولائی19 (ٹی این ایس)لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلم’’ویلیرین اینڈ دی سٹی آف تھاؤزینڈ پلینٹس‘‘کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا، پریمئیر میں گلوکارہ ریحانہ اور فلم کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی۔ لاس اینجلس میں سنسنی سے بھرپور فلم ’’ویلیرین اینڈ دی سٹی آف تھاؤزینڈ پلینٹس‘‘ کا رنگا رنگ پریمئر سجایا گیا۔ پریمئر میں امریکہ گلوکارہ ریحانہ، فلم کے مرکزی کردار ڈانی ڈیحان اور کارا ڈیلیونگنی نے شرکت کی۔ ہدایتکار لک بیسون کی فلم کی کہانی اسپیشل فورس سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی ہے، جو ٹائم ٹریولنگ کا سہارا لیتے ہوئے کائنات کے پراسرار راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم “ویلیرین اینڈ دی سٹی آف تھاو?زینڈ پلینٹس” 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔