عامر خان کو پہلی محبت دس سال کی عمر میں ہوئی لیکن وہ اظہار نہ کرسکے 

 
0
274

ممبئی، فروری 16(ٹی این ایس):بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کو پہلی محبت دس سال کی عمر میں ہوئی لیکن وہ اظہار نہ کرسکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان کہتے ہیں کہ مجھے پہلی بار محبت اس وقت ہوئی جب جب میں دس سال کا تھا اور یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ تب میں چالیس سے پینتالیس بچوں پر مشتمل ٹینس کی کوچنگ کلاسز میں تھا۔ جہاں ایک لڑکی سے مجھے پہلی بار محبت ہو ئی۔لیکن اس سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی ۔ عامر خان نے بتایاکہ میں اسے متاثر کرنا چاہتا تھا، میں نے ٹینس کی بہت زیادہ پریکٹس کی کیونکہ میں کلاسز میں سب سے پہلے آتا اور آخر میں جاتاتھا لیکن پھر اس کی فیملی نے شہر چھوڑ دیا اور وہ محبت بے سود رہی۔