امریکا کے شہر سان ڈیگو میں کامک کون میلہ شروع ہوگیا

 
0
487

کامک کتابوں، سائنس فکشن کرداروں کی تشہیر کے لئے 1970ء میں شروع ہوا، یہ میلہ اب چار دن جاری رہے گا
سان ڈیگو23جولائی (ٹی این ایس) کتابی کردار، سپر ہیروز، امریکا کے شہر سان ڈیگو میں کامک کون Comic۔Con میلہ شروع ہو گیا، لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ بھر کر شریک ہوئے۔

انچاسواں سالانہ کامک کون امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیگو میں شروع ہو گیا، اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ دھارے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔کامک کتابوں، سائنس فکشن کرداروں کی تشہیر کے لئے 1970ء میں شروع ہوا، یہ میلہ اب چار دن جاری رہے گا۔

منتظمین کو توقع ہے کہ اس بار دنیا بھر سے ایک لاکھ تیس ہزار لوگ اسے دیکھنے آئیں گے۔ڈزنی، مارول، تونٹیتھ سنچری فاکس اور وارنر برادرز کے سائنس فکشن سپر ہیروز کردار توجہ کا مرکز ہیں۔ اس برس پہلی بار کینیڈا، جاپان، سپین، بھارت، ہالینڈ اور میکسیکو کومک کون میں اپنے کرداروں اور اشیاء کی نمائش کر رہے ہیں۔