باجوڑ ایجنسی ٗریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا، رکن امن کمیٹی جاں بحق

 
0
402

باجوڑ ایجنسی فروری 16(ٹی این ایس)قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے بم کا دھماکہ باجوڑ ایجنسی میں ماموند گٹ اگرہ کے علاقے میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔گزشتہ روز اوکرزئی ایجنسی میں سڑک کنارے نصب باردوی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔