راؤ انوار سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات مانیں گے، مراد علی شاہ

 
0
259

سہیون فروری 16(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ راؤ انوارسے متعلق سپریم کورٹ جیسے کہے گی ویسا ہی ہوگا ٗ ایم کیو ایم اختلافات ختم کرکے عوامی مفادات کوترجیح دے۔سہیون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ میری خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرکے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کرنا جبکہ سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کے الزامات پر افسوس ہے، ہارس ٹریڈنگ کی بات کرنے والے اپنے ہی سینیٹر پر شک کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سہون حملے کے دوملزمان گرفتارجبکہ دیگرمارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزارکی سیکورٹی سے مطمئن ہیں، بے امنی پھیلانے والوں اوردشمنوں کے وسائل زیادہ ہیں لیکن ہم ہروسائل کواستعمال میں لا رہے ہیں۔