کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ

 
0
305

کوئٹہ دسمبر 06 (ٹی این ایس): کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ، کوئٹہ ائیرپورٹ کے قریب ہی ٹڈیوں کی بڑی تعداد فلائٹ پی کے 130 سے ٹکرا گئی، پائلٹ نے طیارے کو کمال مہارت سے نقصان سے بچاتے ہوئے ائیرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز تباہ ہونے سے بال بال بچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی سے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 130 جبکہ کوئٹہ کے قریب پہنچی تو اس پر ٹڈی دل کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا۔ ٹڈی دل کے اس حملے سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس برقرار رکھے اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ اس واقعے میں طیارے میں موجود تمام مسافر باالکل محفوظ رہے۔