الحدیدہ صوبہ آزاد کرائے جانے کے قریب ہے، یمنی صدر پرعزم

 
0
515

صنعاء، فروری 16(ٹی این ایس):یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے کہاہے کہ الحدیدہ صوبہ آزادی اور باغی ملیشیا سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے قریب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریاست کی واپسی ایک اٹل اقدام ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی کوشش اور عرب اتحاد کی سپورٹ سے حوثی ملیشیا کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔