قطری نیوزایجنسی کی عرب ٹی وی کے خلاف شکایت،برطانیہ میں عرب ٹی وی بند

 
0
359

لندن، فروری 16(ٹی این ایس):قطر کے نیوز چینل الجزیرہ نے دعوی کیا ہے کہ عرب ٹی وی برطانیہ میں اپنی نشریات روک دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مابق الجزیرہ ٹی وی نے بتایاکہ یہ پیش رفت قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے عرب ٹی وی کے خلاف شکایت دائر کیے جانے کے بعد سامنے آئی ۔تاہم عرب ٹی وی نے الجزیرہ چینل کی اس خبر کو مضحکہ خیز قرار دیا۔عرب ٹی وی نے الجزیرہ چینل کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلا کر مسابقین کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کے بجائے معزز طریقے سے پیشہ ورانہ اصول و ضوابط کی پاسداری کرے۔