مسیحیوں کے روزوں “راکھ کا بدھ”کا آغاز

 
0
1969

اسلام آباد فروری 16(ٹی این ایس)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحیوں کے روزے 14فروری سے شروع ہو گئے ہیں کیتھولک فرقہ کے مسیحی  برادری نےبدھ14  فروری کو روزوں کا آغاز’’راکھ کا بدھ‘‘کی خصوصی عبادات سےکیا۔تفصیلات کے مطابق فادر سرفراز نے  سینٹ میریز کیتھولک چرچ میں  خصوصی نماز کروائی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت  کی۔اس موقع پر فادر سرفراز نے  روزوں کی افادیت اور اہمیت  پر زور دیا ،ان کا کہنا تھا کہ روزے رکھنے سےخدا کا قرب حاصل ہوتا ہے یہ  انتہائی مقدس 40 ایام ہوتے  ہیں جس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت اور عبادت کرنی چاہیئے اور اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھا نا چاہیے ۔