اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 کے متعدد افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے،

 
0
420

اسلام آباد دسمبر 20(ٹی این ایس)۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری گروپ کےگریڈ 19 کے متعدد افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں،اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اپنی مدت ملازت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے افسران میں ڈپٹی سیکرٹری فائنانس ڈویژن محبوب الہی، او ایس ڈی  محمد طارق  شریف،ڈپٹی سیکرٹری  مظفر اقبال،ڈائریکٹروفاقی محتسب محمد سعید اور ڈپٹی سیکرٹری  فائنانس ڈویژن سید کاظم  حسین کے نام شامل ہیں۔