آصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر سپیکر کا فیصلہ ،زلفی بخاری نے اہم اعلان کردیا

 
0
187

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر سپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ ،
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما زلفی بخاری نے معاملے پر جلد مفصل پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔

زلفی بخاری نے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے پر ابتدائی ردعمل جاری کر دیا
زلفی بخاری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر کارروائی سے گریز کیلئے تکنیکی وجوہات کا سہارا لیا ہے،آفس زرداری کی جانب سے توشہ خانہ سے خلافِ قانون گاڑیوں کے حصول کی حقیقت اپنی جگہ ٹھوس اور مسلم ہے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نیقرار دیاکہ آصف زرداری کیخلاف ریفرنس پر اس لیے کارروائی نہیں ہوسکتی کہ وہ توشہ خانہ سے غیرقانونی طور پر گاڑیاں لیتے وقت رکن اسمبلی نہیں تھے، سپیکر صاحب کا شکریہ کہ اس تکنیکی جواز سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ آصف زرداری کی گاڑیاں لینے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا،زلفی بخاری نے کہا کہ قانون میں کہیں ذکر نہیں کہ غیر رکن اسمبلی ریفرنس جمع نہیں کروا سکتا، اسپیکر نے اعتراف کرلیا کہ گاڑیاں لیتے وقت آصف زرداری صدرپاکستان یعنی ملک کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان تھے، اس معاملے پر جلد پریس کانفرنس کرکے مزید حقائق قوم کے سامنے رکھوں گا،سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کا مال نکلوانے کیلئے قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے ہر کردار کا پوری طرح تعاقب کریں گے۔