پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں ، شازیہ سہیل

 
0
308

اسلام آباد فروری 16(ٹی این ایس) رکن قومی اسمبلی شازیہ سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا حقیقی چہرہ پوری دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ، پاکستانی قوم محبت اور امن کو ترجیح دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کا ترقی کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ، پاکستان اور پورے خطہ کو درپیش مسائل کا حل صرف امن کے ذریعے ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل پیس فیڈریشن فورم کے ذریعے 130 ممالک کے سفیروں کے سامنے پاکستان کی حقیقی تصویر رکھوں گی۔