مشرقی اور مغربی سرحد والوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی ٗخواجہ آصف

 
0
257

سیالکوٹ فروری 17(ٹی این ایس)زیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرقی اور مغربی سرحد والوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے 5 سال عوام سے رابطہ رکھا تاکہ آئندہ الیکشن کے لیے ووٹ مانگیں تو عوام کو گلہ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ 2008 کے بعد جمہوریت کا سفر شروع کیا، ملکی ادارے مضبوط ہوئے ہیں لیکن مزید سنگ میل عبور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کیا اور ملکی دفاع کے لیے تاریخی جنگ لڑی اور لاکھوں فوجی ملکی دفاع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف ان 30 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جہاں بجلی چوری ہے
۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دھرنوں سے نہیں ہوتی اور جس شخص میں میں آ جائے تو اللہ اس کا تکبرمٹی میں ملا دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہیں تو وہ بھی نواز شریف کے نامزد کردہ ہیں، اگر کسی کو غلط فہمی تھی تو وہ لودھراں کے ضمنی انتخاب سے ختم ہو گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت استعمال کریں، تمام ترقیاتی کام عوام کا حق تھا کسی پر احسان نہیں کیا اور عوام کو ووٹ کسی شخص کے لیے نہیں پاکستان کے لئے دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1800 کلومیٹر سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں ٗبہت جلد نواز شریف کا کیس عوام کی عدالت میں لاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت لگے گی اور 20 کروڑ افراد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔