ازبکستان سے ٹرک کی پہلی کھیپ زمینی راستہ سے طورخم بارڈر پہنچ گئی، مشیر برائے تجارت عبدالزاق دائود

 
0
424

اسلام آباد 03 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق دائود نے کہا ہے کہ ازبکستان سے ٹرک کی پہلی کھیپ زمینی راستہ سے طورخم بارڈر پہنچ گئی۔

بدھ کو یہاں جاری ایک بیان کے مطابق مشیر تجارت، مشیر قومی سلامتی اور ازبک سیکرٹری قومی سلامتی بھی طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں، ریجنل رابطہ کاری کو مضبوط کرنے کے لیے یہ حکومتی کوششوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور ازبکستان کے ساتھ مزید تجارتی روابط کو مضبوط کریں گے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔