فرائض کی بہترین ادائیگی پرآٹھ پولیس گائیڈز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے

 
0
99

اسلام آباد 03 نومبر 2021 (ٹی این ایس): فرائض کی بہترین ادائیگی پرآٹھ پولیس گائیڈز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے، ہر زون سے بہترین خدمات سر انجام دینے پر دو دو اہلکار وں کا چنا کیا گیا تھا، آئندہ بھی جو پولیس کے جوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانوں میں تعینات کیے گئے پولیس گائیڈ کو بہترین خدمات سر انجام دینے اور تھانوں میں آنے والے سائلین کو بھر پور معاونت فراہم کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے آٹھ پولیس گائیڈز کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے اسلام آباد کے تمام تھانوں میں شہریوں کی راہنمائی کے لیے پولیس گائیڈ تعینات کیے گئے تھے،جو تھانوں میں آنے والے سائلین کی بھر پور راہنمائی فراہم کر رہے ہیں، شہریوں نے بھی پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو ریلیف اور سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔پولیس گائیڈز جیسے اقدامات پولیس اور عوام کے درمیان موجود دوریاں ختم کرنے اورتھانہ کلچر کی تبدیلی میں بھی معاون ثابت ہو رہے ہیں،
انہو ں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی میں فرنٹ ڈیسک اور پولیس گائیڈز کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تھانہ جات میں آنے والے پریشان حال شہریوں سے جتنی خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے پولیس کے کردار میں اتنا ہی نکھار آئے گا، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا اور فورس کے مجموعی تشخص کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگاجس سے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری آئے گی،
ضروری ہے کہ فرنٹ ڈیسک سٹاف اور گائیڈز اپنی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتربناتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر سائلین کے مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت اور لگن سے عمل پیرا رہیں سائلین کی عزت نفس کو یقینی بناتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں تھانہ جات میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے تھانہ جات میں کام کی غرض سے آنے والوں کوتحفظ کا احساس ہواوروہ کسی قسم کا خوف محسوس نہ کریں۔