شعیب اختر پی سی بی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

 
0
268

ممبئی فروری 17(ٹی این ایس)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے بتایا کہ شعیب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان عہدوں پر فائز ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی جذبے سے کام کروں گا جس طرح سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا ٗ13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ ٗ 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔