بھارتی عدلیہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کنٹرول میں ہے ٗ دختران ملت

 
0
343

سرینگر فروری 17(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ کو ہندو انتہا پسند تنظیمیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ او بھارتیہ جنتا پارٹی براہ راست کنٹرول کر رہی ہیں۔ تنظیم نے یہ بات بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شوپیاں میں شہریوں کے حالیہ قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف پولیس کی ایف آئی آر پر حکم امتناع پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی عوام سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی منارہے ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے کٹھ پتلی کشمیریوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارت نواز رہنماؤں کے جھانسے میں مت آئیں اور انکی سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ دریں اثنا ناہیدہ نسرین نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔