زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے،محمد نواز شریف

 
0
3451

اسلام آباد فروری 18(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے،ایسے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا راستہ روکنے میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔ایک بیان میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے جس محنت اور جذبے سے قانونی تقاضے پورے کیے وہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا راستہ روکنے میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے مثال ہیں،ہماری بچیوں کی طرف کوئی بری نظر اٹھانے کی بھی جرآت نہیں کرے گا۔