بھارت مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے کشمیری عوام کوان کاپیدائشی حق خودارادیت دے کرحل کرے‘ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

 
0
372

کوٹلی فروری 18(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے کشمیری عوام کوان کاپیدائشی حق خودارادیت دے کرحل کرے اورسرحدی تنازعات کوپیچیدہ کرنے اورلائن آف کنٹرول پرآبادشہریوں پرفائرنگ اورگولہ باری کے سلسلے کوفی الفوربند کرے عالمی برادری اوراقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی ادارے بھارتی جارحیت کانوٹس لیں بھارتی افواج کی طرف سے سنائپرگن کے ذریعے معصوم اورنہتے شہریوں کوٹارگٹ کرنا درندگی کی بدترین مثال ہے جنوبی ایشیاء کاخطہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عدم استحکام کاشکارہورہاہے بھارتی فوج بزدل فوج فوج ہے جولائن آف کنٹرول کے معصوم اورنہتے شہریوں بالخصوص سکول کے بچوں کونشانہ بنارہاہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے اورمعصوم شہریوں پراندوہناک مظالم ڈھارہی ہے دنیامیں کہیں بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ کوئی فوج نہتے اورمعصوم شہریوں بالخصوص سکول کے بچوں اورایمبولینسزکونشانہ بنائے ،آزادکشمیرکے عوام کی بلاتخصیص خدمت ہی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی حکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت آزادکشمیرمیں مثالی تعمیروترقی اورگڈگورننس کویقینی بنانے کے لیے جملہ میسروسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ عوام کے معیارزندگی کوبہتربنانے میں مددمل سکے حلقہ نمبرایک کوٹلی کے اندراس وقت بلاتخصیص میگاپراجیکٹس پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے حلقہ ایک کے عوام کی مایوسیاں دورہونگی مسلم لیگ ن کی حکومت پورے آزادکشمیربالخصوص حلقہ ایک کوٹلی کوماڈل حلقہ بنائے گی پاکستان وآزادکشمیرکے عوام اپنی سرزمین کابھرپوردفاع کرنابخوبی جانتے ہیں اوروہ پاکستان کی بہادرافواج کے شانہ بشانہ ملکی سالمیت کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے بھارت مظالم اورآزادکشمیرمیں سویلین آبادی پرگولہ باری کرکے غیورکشمیریوں کے جذبہ حریت کوسردنہیں کرسکتاانشاء اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیربہت جلدبھارتی چنگل سے آزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کشمیریوں پرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوں پرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے بھارت نے 7لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیں داخل کی ہوئی ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دلوانے میں اپناکرداراداکرے۔ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوں پربزدلانہ کاروائیاں کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے گزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کیری ڈبہ کوٹارگٹ کیاگیاجس سے 28سالہ سرفرازشہیدہواانہوں نے کہاکہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پرآئے روزبلااشتعال فائرنگ کرکے نہتے اورمعصوم کشمیریوں کوشہیدکررہاہے اقوام متحدہ اورعالمی برادی اس سنگین صورتحال کافوری نوٹس لیں اوربھارتی افواج کی بربریت کاسلسلہ رکوانے کے لیے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ حلقہ نمبرایک کوٹلی کے اندرتعمیراتی کام اپنے مقررہ وقت پرپایہ تکمیل کوپہنچیں گے ن لیگ کی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جوبھی وعدے کئے تھے ان پرمن وعن عمل درآمدجاری ہے ہماری حکومت ہوائی اعلانات کی قائل نہیں انشاء اللہ تعالیٰ ہماری حکومت کے اورمنصوبے زمین پرنظرآنے سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں۔