مجھے کیوں یرغمال بنایا گیا؟ترکی سے رہائی پانیوالے جرمن صحافی کا سوال

 
0
338

برلن فروری 18(ٹی این ایس)ترک جیل سے آزادی کے بعد صحافی ڈینیز یوچیل نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد کے مشکور ہیں، جنہوں نے ان کی رہائی میں کسی بھی طرح سے کوئی کردار ادا کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی تک یہ نہیں پتا کہ ایک برس قبل مجھے کیوں گرفتار کیا گیا تھا یا یوں کہا جائے کہ مجھے کیوں یرغمال بنایا گیا تھا اور میں یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہوں کہ مجھے کیوں رہا کیا گیا۔