قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (کل) دوبارہ ہوں گے

 
0
252

اسلام آباد فروری 18 (ٹی این ایس)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (کل)پیر کو دوبارہ ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا جس میں وقفہ سوالات سمیت معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائیگا، سینٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے ہوگا جس کی صدارت چیئرمین میاں رضا ربانی کریں گے۔چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے سعودی عرب میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق ایوان کو آگاہ کر نے کیلئے وزیر دفاع کو پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔یہ معاملہ قومی ا سمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اٹھایا تھا جس پر سپیکر نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ کو وضاحت کیلئے خط لکھا جائے ۔