جوہری معاہدے کی توثیق کے بعد ایران زیادہ خطرناک ہوگیا،امریکہ

 
0
295

واشنگٹن فروری 18(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہاہے کہ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد سے خطرناک ملیشیاؤں اور دہشت گرد جماعتوں کے لیے ایرانی نظام کی سپورٹ میں نمایاں صورت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے میزائل اور جدید ہتھیار مشرق وسطی میں جنگ کے تمام علاقوں میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔امریکی اخبار سے بات چیت میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہاکہ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد سے خطرناک ملیشیاؤں اور دہشت گرد جماعتوں کے لیے ایرانی نظام کی سپورٹ میں نمایاں صورت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے میزائل اور جدید ہتھیار مشرق وسطی میں جنگ کے تمام علاقوں میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سلامتی کونسل کی جانب سے یمن سے متعلق پابندیوں کے ماہرین کی ٹیم حوثی ملیشیا کے ہاتھوں استعمال ہونے والے ایرانی اسلحے کی تصدیق کر چکی ہے جس کو اقوام متحدہ کی پابندی کے بعد یمن میں داخل کیا گیا۔