الجنادریہ میلے میں خواتین کی ڈرائیونگ میں دلچسپی،مفت تجربہ کروایاگیا

 
0
306

ریاض،فروری 19(ٹی این ایس):سعودی عرب میں گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد خواتین اس میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق الجنادریہ میلے کے دوران خواتین کیلیے ڈرائیونگ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ میلے میں ڈرائیونگ کی طرز پر سیمولیٹر فراہم کیے گئے اورخواتین کو ان کے ذریعے گاڑی چلانے کا مفت تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔خواتین کی بڑی تعداد نے اس موقع پر گہری دلچسپی لی۔ میلے میں آنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے سیمولیٹر کی مدد سے گاڑی چلانے کے تجربات کیے تاکہ آئندہ شوال میں ڈرائیونگ کی باقاعدہ اجازت ملنے تک وہ خود کو گاڑی چلانے کے قابل بنا سکیں۔