ڈگریوں کی معاشی اہمیت کے اعتبارسے فیس طے کی جائے،برطانوی وزیرتعلیم کی تجویز

 
0
352

یہ دیکھنا ہو گا کہ کسی کورس کی طالب علم، ہمارے معاشرے اور ہماری اقتصادیات کے لیے کتنے اہم ہیں،انٹرویو
لندن،فروری 19(ٹی این ایس):برطانوی وزیر تعلیم ڈیمیئن ہائنڈز نے کہا ہے کہ ڈگریوں کی معاشی اہمیت کے اعتبار سے ان کی فیس طے کی جا سکتی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ہائنڈز نے اس بارے میں بیان اعلی تعلیم کے شعبے کو فراہم کی جانے والی سرکاری فنڈنگ کے جائزے کے آغاز کے موقع پر دیا۔برطانوی وزیر تعلیم ڈیمیئن ہائنڈز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اعلی تعلیم کے شعبے کو ملنے والی فنڈنگ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہمیں تعلیم کے اخراجات یا فیس کے مختلف پہلوں کا جائزہ لینا ہو گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کسی مخصوص کورس پر کتنی رقوم خرچ کی جائیں۔ یہ دیکھنا ہو گا کہ کسی کورس کی طالب علم، ہمارے معاشرے اور ہماری اقتصادیات کے لیے کتنے اہم ہیں۔حکومت سوشل سائنس اور آرٹس کے کورسز کی فیس میں کٹوتی کی خواہاں ہے۔ عموما یہ کورسز یونیورسٹیوں کو مقابلتا سستے بھی پڑتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے اخبار سے بات چیت میں کہا کہ تقریبا تمام تعلیمی ادارے قریب تمام ہی کورسز کی یکساں فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ ان کے بقول حقیقت یہ ہے کہ چند کورسز سے طلبا کو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ درست وقت ہے کہ ہم نظام پر سوال اٹھائیں کہ یہ کیسے چل رہا ہے؟ڈیمیئن ہائنڈز نے مزید کہا کہ اعلی تعلیم کے شعبے کو فراہم فنڈنگ کے پیر انیس فروری کو شائع ہونے والے جائزے میں طلبا کو دیے جانے والے قرض پر سود کا جائزہ بھی شامل ہو گا۔ برطانوی پالیمان کی ایک ذیلی کمیٹی نے اتوار کو ہی یہ تجویز بھی دی کہ برطانوی طلبا کو اعلی تعلیم کے لیے فراہم کیے جانے والے قرضوں پر لاگو ہونے والے انٹریسٹ ریٹ میں کمی کی جائے۔