وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات، نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت

 
0
315

 کہہ دیا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں سے بات کرونگا، خورشید شاہ
اسلام آباد
، فروری 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔ پیر کو وزیراعظم چیمبر میں اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔

خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی اپوزیشن پارٹیوں سے بات کرونگا، انہوں نے کہا کہ ابھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں آئے ۔