رینجرز حکام نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے نفری ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی

 
0
343

اسلام آباد اکتوبر 4(ٹی این ایس) رینجرز حکام نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے نفری ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز حکام کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے نفری ہٹائے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ رینجرز نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ رینجرز حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ رینجرز کی معمول کی نفری پارلیمنٹ ہاوس کی سیکورٹی پر معمور ہے۔ تاہم کسی قسم کی اضافی نفری کی چونکہ کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اس لیے اسے واپس بلا لیا گیا ہے۔