چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کونسل کا 96واں اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا

 
0
6122

مظفرآباد فروری 20 (ٹی این ایس)چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کونسل کا 96واں باقاعدہ اجلاس مورخہ 28فروری 2018بروز بدھ10:30بجے صبح بمقام سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس میرپور طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں اراکین کونسل مفتی کفایت حسین نقوی ، علامہ سید غلام یاسین گیلانی ، مولانا محمد امتیاز صدیقی ، مولانا محمد اسحاق مدنی ، مولانا محمد خورشید خان، مولانا قاری عتیق الرحمان ، چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ اورڈاکٹر محمد اقبال مجددی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ ایجنڈا اجلاس کے مطابق اجلاس کے مطابق اجلاس میں توثیق روداد اجلاس نمبر 95منعقدہ مورخہ 18نومبر 2017جموں وکشمیر ملی رابطہ کونسل کے حوالہ سے کی گئی تبدیلیوں پر سرپرست اعلیٰ جموں وکشمیر ملی رابطہ
کونسل کی بریفنگ اورتبدیل شدہ ممبران جموں وکشمیر ملی رابطہ کونسل کی توثیق ، اظہار خیال ممبران وتجاویز بسلسلہ تربیت اولاد، بچوں وخواتین کی ساتھ زیادتی اور ناروا سلوک کا سد باب۔ اس حوالہ سے اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد اور جدید ذرائع ابلاغ ، موبائل
فون وغیرہ کے درست استعمال کے سلسلہ میں راہنمائی ،سید محمد اسحاق نقوی کی درخواست بسلسلہ نکالے جانے حمد ونعت نصابی کتاب دہم پر ٹیکسٹ بک بورڈ کے تبصرے کے مطابق غور، کونسل کے گذشتہ اجلاس کے بعد کونسل سیکرٹریٹ کی سطح پر مزید ترتیب دیئے جانے والے جمعہ کے خطبات کے عنوانات ومواد برائے توثیق ،
معزز رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید کفایت حسین نقوی کی رائے کے مطابق معاشرے میں کورٹ میرج کی حوصلہ شکنی اور اس سلسلہ میں قانون سازی پر غور وخوض کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف ، ملک میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور استحصال کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت اور اس حوالہ سے اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد کی ضرورت اور تحفظ ناموس رسالت ﷺکا بل متفقہ طور پر پاس ہونے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالہ سے قرارداد ہا بھی پیش کی جائیں گی۔