پنجاب حکومت کا پرائمری سکولز کے معیار تعلیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ 

 
0
270

لٹریسی اینڈ نیومیریسی ڈرائیو کے تحت پنجاب کے تمام سکولز میں تیسری جماعت کا ٹیسٹ لیا جائیگا
لاہور ر فروری 20(ٹی این ایس) پنجاب حکومت نے پرائمری سکولز کے معیار تعلیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ،لٹریسی اینڈ نیومیریسی ڈرائیو کے تحت پنجاب کے تمام سکولز میں تیسری جماعت کا ٹیسٹ لیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ لٹریسی اینڈ نیومیریسی ڈرائیو کے تحت تیسری جماعت کے ہونے والیٹیسٹ کی نگرانی وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ سیل کرے گا، ٹیسٹ 26 فروری سے 2 مارچ تک لیا جائے گا۔ ٹیسٹ منعقد کرانے کے لییایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔ٹیسٹ کے طریقہ کار سے متعلق مانٹرننگ ایولویشن اسسٹنٹ کو 19 سے 23 فروری تک تربیت دی جائے گی۔